نئی دہلی :پاکستان کے لیے وارننگ :گوگل پراپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے بھارت 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ،اطلاعات کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندرپیچائی نے بھارت میں کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

گوگل کی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان؟

نئی دہلی :پاکستان کے لیے وارننگ :گوگل پراپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے بھارت 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ،اطلاعات کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندرپیچائی نے بھارت میں کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

مودی نے گوگل کے سربراہ سے عالمی وبا کے سبب درپیش چیلنجز اور بعدازاں انہوں نے ‘گوگل فار انڈیا’ کے چھٹے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوگل بھارت میں آئندہ 5 سے 7 سال میں 10ارب ڈالر(75ہزار کروڑ بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ایکویٹی سرمایہ کاری، شراکت داریوں، آپریشن انفرا اسٹرکچر اور ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کی مدد سے کریں گے۔

ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آج صبح ہماری سندر پیچائی سے ملاقات بہت اچھی رہی، ہم نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی خصوصاً ٹیکنالوجی کی طاقت سے استفادہ کرنے پر گفتگو کی گئی تاکہ بھارتی کسانوں، نوجوانوں اور کاروباری افراد کی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گفتگو کے دوران سندر پیچائی نے اور میں نے کورونا وائرس کے سبب جنم لینے والے نئے کلچر پر گفتگو کی، ہم نے کورونا کے باعث کھیلوں وغیرہ جیسی صنعت کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی جبکہ ہم نے ڈیٹا سیکیورٹی اور سائبر تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ گوگل کی جانب سے تعلیم، ڈیجیٹل ادائیگیوں سمیت مختلف شعبوں میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں جان کر بہت خوش ہوئے۔

ان کے جواب میں سندر پیچائی نے بھی ٹوئٹ میں جواب دیا کہ وزیر اعظم آپ کا وقت دینے کا شکریہ، آپ کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے حوالے سے بہت پرامید ہوں اور اس سلسلے میں کام کرنے کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں