میچ فکسنگ کیس: سزا تین سال رہے گی یا معاف کر دی جائے گی ؟؟ عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی طرف سے فکسنگ کیس میں دی گئی سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں موجود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود مختار ایڈجیوڈکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر کیس کی سماعت

کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔عمر اکمل کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کو دی جانے والی تین سال کی پابندی بہت زیادہ ہے اور اس کا جرم اتنا نہیں جتنی سزا سنائی گئی ہے، ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ اس موقع پر پی سی بی کے قانونی مشیر نے بات کرنے سے گریزکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں