’’بنی گالہ میں 300کنال پر واقع گھر کی جو قیمت عمران خان نے بتائی ہے اس تناسب سے میرا گھر تقریباً 175 روپے کا بنتا ہے۔‘‘ انور مقصود نے دبے لفظوں میں طبیعت صاف کردی

معروف ادیب ، ڈرامہ نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں تین سو کنال پر واقع گھر کی جو قیمت عمران خان نے بتائی ہے اس تناسب سے میرا گھر تقریباً 175 روپے کا بنتا ہے۔ عمران خان نے اپنے گوشواروں میں لکھا ہے

کہ بنی گالہ کی جائیداد ان کو تحفہ میں ملی اور اسی وجہ سے انہوں نے اس کی قیمت اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی معلومات پر نظر ڈالیں تو وہاں پھر بھی عمران خان نے بنی گالہ جائیداد کو تحفہ ظاہر کیا ہے۔ سال 2015 اور 2016 کے گوشواروں میں جائیداد کی موجود مالیت کا خانہ بھی شامل تھا جس میں عمران خان نے بنی گالہ جائیداد کی موجودہ مالیت 75 کروڑ ظاہر کی تھی مگر اسے تحفہ ہی ظاہر کیا تھا۔ واضح‌ رہے ک بنی گالہ کے حوالے میڈیا پر بہت سے رومرز زیر گردش ہیں. ابھی تازہ ہی ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں‌ ن لیگ کے ایک سپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ کے دروازے تبدیل کروادو ، جس پر میں نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، جس پر عمران خان مجھے کہنے لگے کہ پیسوں کی کیا ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کا ٹمبر پڑا ہوا ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے اچھے اور خوبصورت گھر بہت پسند ہیں لیکن ہم جو پیسے لگاتے ہیں، اپنی حق حلال کی کمائی سے لگاتے ہیں۔اگر پیسے نہیں ہیں تو اگلے ماہ کرلیں یا اگلے سال کرلیں گے جب پیسے ہوں گے ۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور ریحام خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اگر یہ سچ ہے تو عمران خان نے ابھی تک گھر کے دروازے کیوں نہیں تبدیل کئے؟ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ عورت کچھ ماہ عمران خان کی بیوی رہی ہے، اب یہ عمران خان کی داستانیں بیچ کر اور کہانیاں گھڑ کر عمران خان کے نام پر کماتی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں