نیلسن منڈیلا کی چھوٹی بیٹی انتقال کر گئیں۔۔!! انکے انتقال کی وجہ کیا بنی؟

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کی چھوٹی بیٹی و ڈنمارک میں جنوبی افریقہ کی سفیر زندزی منڈیلا 59 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے مقامی ریڈیو نیٹ ورک سائوتھ افریقہ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا کہ سابق

صدر نیلسن منڈیلا کی بیٹی زندزی منڈیلا پیر کی علی الصبح جوہانسبرگ شہر کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ زندزی منڈیلا سابق صدر نیلسن منڈیلا کی تیسری بیٹی تھیں۔ انہیں 2014 ء میں ڈنمارک میں جنوبی افریقہ کی سفیر مقرر کیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں