حکومت کی پالیسیاں غریب طبقے کے لیے ہے، چوہدری سرور

حکومت کی پالیسیاں غریب طبقے کے لیے ہے، چوہدری سرور

حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے، چوہدری سرور

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے مختلف وفود کی ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ اداروں میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے.

وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا. حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے. تعمیرات کے شعبے میں حکومت نے ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا ہے. نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم سے بے گھر افراد کو چھت فراہم کر یں گے.ر

گورنر پنجاب نے کہا کہ کرونا کی وباء کا پھیلاو روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے.حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے صحت کی حفاظت بھی ہو گی. 8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے.

چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیری پوچھ رہے ہیں کہاں ہیں اقوام متحدہ ؟کہاں ہے او آئی سی ؟. بھارتی ریاستی دہشت گردی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ظلم ہے.کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کے قیام کا خواب پورانہیں ہوسکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں