وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کے نام پیغام

ترکی کے یوم جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن پر وزیراعظم کا ترک صدر کے نام پیغام

ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر وزیراعظم نے جاری کیا ترک صدر کے نام اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر حکومت، عوام اور اپنی جانب سے مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کےقومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے،اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومت پاکستان،عوام اور اپنی طرف سے جمہوریت،قومی یکجہتی کے دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کے دن ہماری حکومت ترکی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہارکرتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ چار سال قبل آج کے دن ترک عوام نے بہادری کی مثال قائم کی اور امن واستحکام، جمہوری اداروں کو محفوظ بنانے کیلئے مثالی جرأت کامظاہرہ بھی کیا۔ دنیا نے انسانی ہمت اور عزم کی داستان 15جولائی2016کو دیکھی، یہ داستان تاریخ کے اوراق میں درج کردی گئی جو ہمیشہ یاد رکھی جائےگی

اپنا تبصرہ بھیجیں