امت مسلمہ کے اتحاد کی طرف شاندار قدم وزیراعظم عمران خان نے امریکی دباؤ کو پس پشت ڈال کر ترکی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

امت مسلمہ کے اتحاد کی طرف شاندار قدم : وزیراعظم عمران خان نے امریکی دباؤ کو پس پشت ڈال کر ترکی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

پاکستان نے ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم فتح اﷲ گولن کے حوالہ سے ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور فتح اﷲ گولن کی جانب سے ترکی کو درپیش

خطرات کے خاتمہ کیلئے ترکی کے ہر اقدام کی بھرپور معاونت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ترکی کے ”جمہوریت اور قومی دن“ کے موقع پر اظہار یکجہتی کیا۔ یہ دن 2016ءکے شہداءکی یاد میں15 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چار سال قبل آج کے دن ترک عوام نے اپنی روایتی مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور ترکی کے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں کو نشانہ بنانے والی قوتوں کو بہادری اور دلیری سے شکست دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 15 جولائی 2016ءکو انسانی جذبہ اور ہمت کا بھرپور مظاہرہ دراصل دنیا بھر کے کروڑوں افراد کیلئے متاثر کن تھا جس کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبہ کے فنڈز روکنے کے الزام میں وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست نیب کو دیدیا۔احسن اقبال نے کہا کہ بھونڈے مقدمے میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر میری کردار کشی کی گئی، عمران خان کرپشن کی چھتری بن چکے ہیں جسکے نیچے سب کو تحفظ حاصل ہے،عمران خان کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اس غریب ملک کو برداشت کرنا ہوگا، چیئرمین نیب اس حوالے سے تحقیقات کریں۔مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نجم سیٹھی نے نارووال کمپلیکس گراؤنڈ میں پی ایس ایل میچ کا وعدہ کیا تھا، میرے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ دائر کیا گیا۔نارووال سٹی کمپلیکس کی آسٹرو ٹرف برباد کر دی گئی، انتقامی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کھیلوں کے منصوبے سے محروم ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں