بریکنگ نیوز: قومی کپتان بابر اعظم پر کرکٹ کے دروازے بند، شائقین کیلئے افسوسناک خبر

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ملک کے کئی عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز بابر اعظم، محمد عامر، شعیب ملک، سہیل خان، فواد عالم ، عمر امین سمیت 22کھلاڑیوں کو ملازمت سے فارغ کرکے سوئی سدرن گیس نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کردیا۔

منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے پی سی بی کی کرکٹ دشمن سرگرمیوں پر احتجاج کیا۔ ملازمت سے برطرفی کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمت بحال کی جائے۔ اس موقع پرکھلاڑیوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی بھی کی۔ نکالے جانیوالے 33 کرکٹرز میں شامل قومی ٹی ٹونٹی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت شعیب ملک، فواد عالم، کاشف بھٹی، سمیع اسلم، اویس ضیاء اور آصف ذاکر بھی شامل ہیں۔ سوئی گیس ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو تین لاکھ سے پچاس ہزار روپے تک کی تنخواہ اور مراعات ملتی تھیں۔ کراچی میں سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر سینئر فرسٹ کلاس کرکٹر طارق ہارون نے کہا کہ کھلاڑیوں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اور وہ کمسپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پلے کارڈز کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے زائد ہوگئے، ہماری نوکریاں چھین لی گئیں، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں