مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے نگ ند چمر میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔گذشتہ روز ضلع کپواڑہ میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ آرمی کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ریبن علاقے میں ١١جولائی کی رات 11بجے سرچ آپریشن شروع کیا اورصبح 3:40پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے میں لشکر طیبہ کے دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
کشمیر زون پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علاقے میں پولیس وسکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ہفتے کوفوجی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ میں ایل او سی پر 2نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں