پاکستان-کو-عالمی-سطح-پر-بڑی-سفارتی-کامیابی

پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ٹی ٹی پی رہنما اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار

امریکہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینڑل ایشیئن افیئرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ خوش آئند ہے کہ اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر نور ولی محسود کو اپنے آئی ایس آئی ایل اور القاعدہ کے حوالے سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ’امریکہ نے اپنے طورپر نور ولی محسود کو ستمبر 2019 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔

اقوام متحدہ نے جمعرات کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما نور ولی محسود کو القاعدہ کے حلیفوں کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی مالی معاونت، منصوبہ بندی اور مدد کرنے پر ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 آئی ایس آئی ایل اور القاعدہ سینکشن کمیٹی نے نور ولی محسود کو داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ پابندی کے بعد نور ولی محسود کے اثاثے منجمد اور ان پر سفری پابندیاں عائد ہوگئیں۔
خیال رہے کہ نور ولی محسود کو جون 2018 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اس وقت کے سربراہ بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں