سندھ میں بھتہ خوری،غنڈہ گردی اورقتل تک،علی زیدی نے پیپلز پارٹی کا پول کھول دیا

سندھ میں بھتہ خوری،غنڈہ گردی اورقتل تک،علی زیدی نے پیپلز پارٹی کا پول کھول دیا

سندھ میں قتل و غارت گری کا پیپلز پارٹی سے گہرے تعلق کا معاملہ ،وفاقی وزیر علی زیدی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے سینٹر فیصل رضا عابدی کا بیان سامنے لے آئے

“ہر گھر سے سچا نکلے گا تم کتنے سچے مارو گے” کا عنوان دیکر فیصل رضا عابدی کا بیان ٹویٹر پر ڈال دیا ،

فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو کنٹرول زرداری ہاؤس کرتا تھا، زرداری ہاؤس کے میکینوں نے لیاری میں آپریشن رکوایا، عزیر بلوچ کے سر سے قیمت ہٹوائی اور مقدمات بھی ختم کروائے، لیاری میں گینگسٹرز کیخلاف آپریشن رکوانے میں فریال تالپور کا اہم کردار نہیں بلکہ کردار ہی انکا تھا،

فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں زمینوں پر جو قتل عام ہوئے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کے سینٹرز اور سابق اراکین اسمبلی ملوث ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں