انجینئر محمد علی مرزا گرفتار ؟مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام،

انجینئر محمد علی مرزا گرفتار ؟مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام،

لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے مرزا انجینئر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے

شہری بشارت علی چودھری کی درخواست میں ایف آئی اے، محمد علی مرزا جہلمی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ محمد علی مرزا عرف مرزا انجینئر فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا فورمز پر غیر آئینی طور پر عقیدہ ختم نبوت پر گمراہ کن بیان دے رہا ہے، مرزا انجینئر سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز کے سبب اہل اسلام کے جذبات مجروح کر رہا ہے،محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر در پردہ قادیانیت کو فروغ دینے کے علاوہ مقدس ہستیوں کی توہین بھی کر رہا ہے،

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا کہ محمد علی مرزا کے فیس بک، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو منجمد کیا جائے،آئین سے انحراف کرنے پر ملزم کیخلاف بغاوت ، توہین مذہب، توہین رسالت اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،سیشن کورٹ کا اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا حکم بھی غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں