(ن) لیگ میں فاروڈ بلاک کی خبریں ہوئی پرانیں، لیگی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں کو کیا حکم جاری کر دیا گیا؟ تحریک انصاف کے لیے سرپرائز

ن لیگ میں فاروڈ بلاک کی خبریں ہوئی پرانیں، لیگی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں کو کیا حکم جاری کر دیا گیا؟ تحریک انصاف کے لیے سرپرائز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کا کوئی بھی فاروڈ بلاک نہیں بننے جا رہا، (ن) لیگی قیادت اس بات سے آگاہ ہے کہ حکومت دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے” “” “

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کا کوئی بھی فاروڈ بلاک نہیں بننے جا رہا، (ن) لیگی قیادت اس بات سے آگاہ ہے کہ حکومت دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے، حال ہی میں ن لیگ کے اراکین کی میٹنگ ہوئی یہ بات وہاں پر قیادت کے سامنے رکھی گئی کہ الیکشن نزدیک ہیں، اس ملاقات کے بعد قیادت کی جانب سے رہنماؤں کو ٹارگٹ سونپ دیئے گئے ہیں کہ عثمان بُزدار کے ساتھ ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو قابو میں کیا جائے ، حالات خراب نہیں ہونے چاہیئے۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ میں خود تحریک انصاف کا ووٹر ہوں لیکن مجھے آج یہ کہنا پر رہا ہہے کہ اگر انتخابات ہوجائیں تو مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی، یہ واحد حکومت ہے جو خود ہی اپنی اپوزیشن بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں یہ برملا کہتا ہوں کہ پنجاب میں عثمان بُزدار اور کے پی کے میں محمود خان کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، ان دونوں نے اپنی کارکردگی سے ہی اپنی عوام کو مایوس اور بد ظن کر دیا ہے، پنجاب کو کوئی ایسا فرد نہیں جو عثمان بُزدار سے خوش ہو، مجھے یوں لگتا ہے کہ عثمان بُزدار کے پیچھے کوئی روحانی طاقت ہے جو انکا دفاع کر رہی ہے ورنہ کارکردگی کی بنیاد پر وہ کب کے فارغ ہوگئے ہوتے ۔ مبشر للقمان کا کہنا تھا کہ میں خود تحریک انصاف کا ووٹر ہوں لیکن مجھے آج یہ کہنا پر رہا ہہے کہ اگر انتخابات ہوجائیں تو مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی، یہ واحد حکومت ہے جو خود ہی اپنی اپوزیشن بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں