’’میں شدید مالی بحران کی شکار ہوں! میری مدد کی جائے۔‘‘ نامور پاکستانی اداکارہ کی وزیراعظم سے درخواست، مدد کی اپیل کردی

’’میں شدید مالی بحران کی شکار ہوں! میری مدد کی جائے۔‘‘ نامور پاکستانی اداکارہ کی وزیراعظم سے درخواست، مدد کی اپیل کردی

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے وزیر اعظم پاکستان کے نام ایک درخواست میں مطالبہ کیا کہ ان دنوں وہ شدیدمالی بحران کی شکار ہیں لہذا ان کی مالی مدد کی جائے ۔میرا نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت کی وجہ سے آج ملک میں کورونا کنٹرول اور مزدور کو بھی روزگار دستیاب ہے۔” “” “

تاہم اب بھی کچھ ایسے شعبے ہیں جو بندش کا شکار ہیں اور اس میں فنکار طبقہ بھی شامل ہے ،فنکاروں کی مالی صورتحال انتہائی مخدوش ہوتی جا رہی ہے ۔ انکا کہنا تھاامریکا میں فروری مارچ میں شوز ہونے تھے جو کہ کورونا کے باعث ملتوی ہوگئے اور اس طرح مجھے 2 لاکھ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور اس وقت میں شدید مالی بحران کا شکار ہوں، لہٰذا آرٹسٹ ریلیف فنڈ سے میری مالی مدد کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں