اداکارہ سارہ خان نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا

اداکارہ سارہ خان نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ سارہ خان نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا۔ پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان کا” “” “

گلوکار فلک شبیر کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان نے اپنے زندگی کے خاص موقع پر خوبصورت عرارہ زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ انکے خاوند فلک شبیر نے ہاف وائٹ رنگ کا کُرتا پہنا تھا۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے ان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اب تک کوئی تصویر اور ویڈیوز شیئر نہیں کی گئی البتہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں جو قیمتی لمحات محفوظ کیے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ نکاح کے بعد سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرا م کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر کے “مسز فلک” کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں