سرمایہ کاروں نے پیسہ پانی کی طرح بہا دیا۔۔!! پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس کہاں جا پہنچا؟ خوشخبری آگئی

سرمایہ کاروں نے پیسہ پانی کی طرح بہا دیا۔۔!! پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس کہاں جا پہنچا؟ خوشخبری آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کاروباری لحاظ سے اچھے دِنوں کا آغاز، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں ایک سو ستر عشاریہ اٹھاون پوئنٹس کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، سرمایہ کاروں کی جانب سے دل کھول کر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس کے بعد آج” “” “

کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک سو ستر عشاریہ اٹھاون پوئنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں ایک سو اکاون عشاریہ انتالیس پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور کاروباری ہفتے کا پہلا روز ہی پاکستان کے لیے نیک ثابت ہوا تھا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس پینتیس ہزار دو سو دو عشاریہ ستتر پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔ جبکہ آج جب مارکیٹ کے حصص کھلے تو آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی تھی، پہلے 2 گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، صبح 11 بجے 100 انڈیکس میں دو چوالیس اعشاریہ ستاسٹھ پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس پینتیس ہزار چار سو کی حد عبور کر گیا تھا۔پورے کاروباری روز کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم اس دوران معمولی مندی بھی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد انڈیکس کاروبار کے اختتام پر ایک سو ستر اعشاریہ اٹھاون پوائنٹس کی تیزی کے بعد تین لاکھ تریپن ہزار سات سو تینتس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔کاروبار کے دوران پینتیس ہزار تین سو کی حد بحال ہوئی جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں زیر اعشاریہ اڑتالیس فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی، اس دوران چوبیس کروڑ دس لاکھ اڑسٹھ ہزار پچاس شیئرز کا لین دین ہوا،جس کےباعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ یہا پر یہ امر بھی قابل ِ ذکر ہے کہ گزشتہ پورا ہفتہ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر نہیں تھا اور کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے تاہم مذکورہ کاروباری ہفتہ پاکستان کے لیے نیک ثابت ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دل کھول کر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں