6 Gٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی۔۔۔ اس کی سپیڈ کیا ہے اور پاکستان میں کب آئے گی؟ جانیے

6 Gٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی۔۔۔ اس کی سپیڈ کیا ہے اور پاکستان میں کب آئے گی؟ جانیے

سیئول(ویب ڈیسک) پاکستان میں 4 جی انٹرنیٹ ٹھیک سے کام نہیں کرتا اور تاحال بہت سوں کی اس تک رسائی نہیں لیکن سام سنگ نے 6جی کی تیاری پکڑ لی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے ماہرین 6جی کنیکٹویٹی پر کام کر رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے

کہ 2028ءتک وہ 6جی سٹینڈرڈ مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اسی سال پہلا کمرشل 6جی نیٹ ورک قائم ہو جائے گا۔سام سنگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ 2030ءتک 6جی انٹرنیٹ دنیا میں عام ہونا شروع ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے مئی 2019ءمیں ’سام سنگ ریسرچ‘ کے ایک حصے کے طور پر ’ایڈوانسڈ کمیونی کیشنز ریسرچ سنٹر‘ قائم کیا تھا جس کا مقصد 6جی انٹرنیٹ پر تحقیق اور اس کی تیاری تھا۔ مذکورہ معلومات اسی ریسرچ سنٹر کی تحقیق پر مبنی ہیں۔سام سنگ کے اس 6جی انٹرنیٹ کی رفتار 1ہزار جی بی فی سیکنڈ تک ہو گی۔ یہ رفتار 5جی سے 50گنا زیادہ ہے۔ سام سنگ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ 2030ءتک انٹرنیٹ اس قدر عام ہو چکا ہو گا کہ دنیا بھر میں 500ارب ڈیوائسز انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں