اُمت مسلمہ کیلئے اچھی خبر !!! حج کے انتظامات مکمل، مکہ کے اطراف چیک پوسٹیں فعال

اُمت مسلمہ کیلئے اچھی خبر !!! حج کے انتظامات مکمل، مکہ کے اطراف چیک پوسٹیں فعال

ریاض (ویب ڈیسک) حج کے انتظامات مکمل، مکہ کے اطراف چیک پوسٹیں فعال۔ حج سیکیورٹی فورس کمانڈر کا کہنا ہےکہ سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیار یاں مکمل کرلی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف ملکوں کے شہری محدود تعداد میں حج ادا کریں گے” “” “

اور اس دوران سعودی یا غیرملکیوں کو بغیر اجازت حج مقامات پر جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔ مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئی ہیں اور حج سیکیورٹی فورس ضرورت پربعض علاقوں میں لاک ڈاؤن یا بعض شاہراہیں بند کرسکتی ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہےکہ بغیرحج اجازت نامہ کے لے جانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی پر جرمانہ ہوگا۔ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے پر پابندی کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار سعودی حکومت نے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مختلف ملکوں کے شہر محدود تعداد میں حج ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں