اناللہ وانا الیہ راجعون !!! سابق چیف جسٹس کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

اناللہ وانا الیہ راجعون !!! سابق چیف جسٹس کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سردار محمد اسلم ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے گزشتہ چند دنوں سے سردار اسلم کو وینٹیلٹر پر رکھا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس سردار اسلم کی نمازِ جنازہ آج شام ساڈھے چار بجے کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔” “” “

دوسری جانب چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ چیف جسٹس کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی البتہ چند دن قرنطینہ میں رہنے کے ان کے ٹیسٹ منفی آگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں