اہم خبر: آٹے کی مقررہ نرخ پر فراہمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن ، گھنٹے کی ڈیڈ لائن

اہم خبر: آٹے کی مقررہ نرخ پر فراہمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن ، 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے کی دستیابی مقررکردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے کے تھیلے کی مقررکردہ قیمت پرفروخت یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتربنانے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹےسےمتعلق ہرضروری انتظامی اقدام اٹھاکررپورٹ پیش کی جائے،آٹا ذخیرہ کرنےوالوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے،ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنےدوں گا،پنجاب میں وافر گندم کے اسٹاک موجود ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔سرکاری گندم کی ریلیز کے بعد آٹا تھیلا کی سرکاری قیمت پر عوام کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کروں گا۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کم کرکے پرانی قیمتوں پربحال کیا جائے،آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت میں 150روپے کمی کی جائے،پنجاب حکومت آٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکیلئے ہنگامی اقدامات کرے،

وزیراعطم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کوپکڑیں یاسبسڈی دیں،غریب کوسستاآٹافراہم کریں،ہرحال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پربحال کی جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں