سی پیک بہت اہم پروجیکٹ ہے اسے روک نہیں سکتے،عاصم سلیم باجوہ

سی پیک بہت اہم پروجیکٹ ہے اسے روک نہیں سکتے،عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں احکامات تھے سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہے، اسکاکوئی پروجیکٹ رکنا نہیں

عاصم سلیم باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کےساتھ بیٹھ کر 100 سےزائد پروجیکٹس سائن کیے، ہمارا پلان یہ تھا کہ قرضے سے بہتر ہے سرمایہ کار لے کر آئیں،ہمارا پلان ہے کہ سستی بجلی کے لیے ہائیڈل پاورپراجیکٹ لگایا جائے، کوہالہ پاور پروجیکٹ پچھلے ہفتے سائن ہوا،

عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ گواردر کا 400 میگاواٹ کا پروجیکٹ ہے جو لیز کے مسئلے کی وجہ سے پھنسا ہوا تھا،بلوچستان کے علاقوں میں مسائل کے حل کیلئے پروجیکٹس لگا رہے ہیں،وزیراعظم نے 17 بلین روپے سدرن گرڈ کے لیے منظور کیے،گواردر پورٹ پر بجلی ایران سے آرہی ہے جس کے بہت سے مسائل ہیں،تھر میں بلاک ٹو میں کام ہو رہا ہے، شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ مل کر تھر کے بلاک ون پر کام ہو رہا ہے،

عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم درآمدی کوئلے کے بجائے اپنے ذاتی کوئلے سے فیول کی پیداوار پرجائیں گے،ہم کوئلے سے کیمیکلز نکالنے سےمتعلق مشاورت کر رہے ہیں، اس ہاؤس کےسامنے سب کچھ اسلیےرکھ رہا ہوں کیونکہ آپ قوم کو رہنمائی دیں گے،کوئلے کی کان لگانے کیلئے 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن درکار ہے، 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن کے لیے پلاننگ کمیشن سے بات ہو رہی ہے،تمام پروجیکٹس وزارتوں کے اشتراک سے ہو رہے ہیں،

عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کا بڑا مسئلہ ہے، چینی کمپنیزسےکمراٹ گاؤں میں سڑکیں،بجلی سے متعلق مشاورت چل رہی ہے،قرض سے زیادہ سرمایہ کاری پر زور ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں