شراب فروخت میں!! لاہور کتنے نمبر پر؟ اہم رپورٹ

شراب فروخت میں!! لاہور کتنے نمبر پر؟ اہم رپورٹ

پاکستان میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

آئینی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ،درخواست میں پنجاب حکومت،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور 9 بڑے ہوٹلوں کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق غیر مسلموں کو انکے مذہبی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے ،پنجاب کے بڑے ہوٹل سارا سال مقررہ مقدار سے زائد شراب فروخت کر رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے چار بڑے ہوٹلوں نے گزشتہ تین سالوں میں 1952800 گیلن شراب فروخت کی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ غیر مسلموں کی آڑ میں بھاری مقدار میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کی کھلے عام اور بھاری مقدار میں فروخت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔عدالت غیر مسلوں کے مزہنی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرے عدالت حکومت کو سال بھر شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں