پٹرول پمپس لیز ازخود نوٹس، ملک بھر میں جی ٹی روڈز کے اطراف لیز کی تفصیلات طلب

پٹرول پمپس لیز ازخود نوٹس، ملک بھر میں جی ٹی روڈز کے اطراف لیز کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ میں پٹرول پمپس کی لیز سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 2ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے ملک بھر میں جی ٹی روڈز کے اطراف دی گئی لیز کی تفصیلات طلب کر لیں،پیٹرول پمپس، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو دی گئی زمین کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں،کس کو کن شرائط پر اور کب سے لیز دی گئی تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم عدالت نے دے دیا

عدالت نے این ایچ اے کی جانب سے جاری تمام لائسنسوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں،عدالت نے چیئرمین این ایچ اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جی ٹی روڈ این ایچ اے کی ملکیت نہیں ہے،این ایچ اے زمین کا مالک نہیں تو لیز پر کیسے دے سکتا ہے،وکیل ہائی وے اتھارٹی نے کہا کہ سڑک کے اطراف 220 فٹ جگہ این ایچ اے کی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ این ایچ اے کو زمین سڑک کی تعمیر، مرمت اور توسیع کےلیے دی گئی،این ایچ اے کے قواعد قانون کے خلاف ہوئے تو کالعدم ہو جائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں