بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے پیارے دوست ’’زلفی بخاری‘‘ نان فائلر نکلے۔۔۔ سینئر صحافی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے پیارے دوست ’’زلفی بخاری‘‘ نان فائلر نکلے۔۔۔ سینئر صحافی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نان فائلر نکلے، سینئر صحافی نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری دوہری شہریت کے ساتھ ساتھ نان فائلر بھی نکل آئے ہیں، انہوں نے پاکستان میں ابھی تک کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔” “” “

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی زاہد گشکوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پیارے دوست زلفی بخاری نان فائلر ہیں۔ انھوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہے اگرچہ وہ پاکستان میں تقریبا دو بلین ارب روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ٹیکس قوانین کے تحت ، وہ اپنا ریٹرن یہاں ایف بی آر کے پاس جمع کروائیں گے۔ دوسری جانب زلفی بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس فائلر کا پہلی بات یہ کہ میں انگلینڈ میں تھا،تو میرا یہاں کا اکاؤنٹ اور انگلینڈ کا بہت جلد اگلے ہفتے، دس دن میں ایکٹو ہو جائے گا، دوسرا یہ کہ ایف بی آر کا جو قانون ہے،کہ اوورسیز پاکستانی ہوتے ہیں وہ واپس پاکستان آتے ہیں تو دو سال کا بریک ملتا ہے، اس میں ایک سال گزر گیا ایک سال رہ گیا ہے۔ زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ پر چیک کریں میں فائلر ہوں، اکاؤنٹنٹ کام کرتے ہیں ، اگلے ہفتے دس دن میں میرے اکاؤنٹ فائلز نظر آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں