بریکنگ نیوز: پنجاب کے 4شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ۔۔!!! بنیادی اشیائے ضروریہ میسر، آمدورفت محدود

بریکنگ نیوز: پنجاب کے 4شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ۔۔!!! بنیادی اشیائے ضروریہ میسر، آمدورفت محدود

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صوبے کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، مذکورہ علاقوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ میسر رہیں گی۔ حکومت پنجاب نے صوبے کے 4شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ۔” “” “

محکمہ صحت نے راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ تھری، وارڈ 3،وارڈ 8اور یو سی سرائے کالا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ گجرات میں محلہ کالو پورہ، چاہ ترنگ اور گاؤں مدینہ سیداں جبکہ گوجرانوالا میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیاء ضروریہ میسر رہیں گی جبکہ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے آمد و رفت کو محدود کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ، واہ کینٹ، گجرات اور گوجرنوالہ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا ان میں سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ، غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ3اور8اور یو سی سرائے کالا شامل ہیں۔ حکومت پنجاب کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بنیادی مقصد کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمد و رفت کو محدود کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں