بریکنگ نیوز: ملک کے اہم ترین شہر میں خوفناک دھماکا، جانی نقصان کی اطلاعات، ہر آنکھ اشک بار

بریکنگ نیوز: ملک کے اہم ترین شہر میں خوفناک دھماکا، جانی نقصان کی اطلاعات، ہر آنکھ اشک بار

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں واقع تربت بازارمیں زوردار دھماکا، 8 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تربت میں بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، تربت بازارمیں دھماکا ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔” “” “

بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہا ہے۔ دھماکے کے باعث عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لیویز کے مطابق تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بی ڈی ایس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہےکہ یہ ایک پلانٹڈ دھماکا تھااور دھماکا خیز مواد کسی چیز میں نصب کیا گیا تھا تاہم دھماکا خیز مواد کسی گاڑی یا زیر زمین نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی جب کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں