70 سالہ بابے کو دوشیزہ سے عشق لڑانا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ کیسے ہاتھ ہو گیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

70 سالہ بابے کو دوشیزہ سے عشق لڑانا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ کیسے ہاتھ ہو گیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک 70سالہ بابے کو دوسری شادی کا شوق چرایا جس پر اس نے ایک دلہن ڈھونڈ نکالی جو اسے چونا لگا کر فرار ہو گئی اور بیچارا بابا ہارٹ اٹیک آنے سے ہسپتال جا پہنچا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس بابے کا تعلق بھارتی شہر ممبئی سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی بیوی کا فروری 2018ءمیں” “” “

انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد اس کے ایک دوست نے اسے دوسری شادی کا مشورہ دیا۔پولیس کے مطابق بابے کے اسی دوست نے اسے ایک طلاق یافتہ خاتون کے بارے میں بتایا اور اس سے رابطہ کروا دیا۔ خاتون نے بابے سے کہا کہ وہ اپنے ماں باپ، بھائی اور 21سالہ بیٹی کے ہمراہ ممبئی آئے گی اور شادی کی بات طے کی جائے گی۔یہ لوگ ممبئی آگئے اور بابے کے گھر میں قیام پذیر ہو گئے۔ بابے نے اس خاتون پر اعتبار کرتے ہوئے اسے گھر کی چابیوں کا ایک سیٹ دے دیا۔ ان میں طے پایا کہ شادی خاتون کے شہر جے پور میں ہو گی۔ چنانچہ وہ بابے کو لے کر جے پور چلے آئے مگر انہیں شادی کی تاریخ ایک ماہ بعد کی ملی۔ چنانچہ بابا واپس ممبئی چلا گیا کیونکہ وہ ایک مہینہ وہاں نہیں رہنا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق جب بابا واپس گھر پہنچا تو اس کے گھر کا صفایا ہو چکا تھا۔ زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی چیزیں غائب تھی۔ بابے نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کے گھر میں 28لاکھ روپے کی چوری ہوئی ہے جو اس خاتون اور اس کی فیملی نے کی ہے۔ بابے نے اس واردات کے بعد اس خاتون اور اس کی فیملی کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے فون نمبر بند جانے پر اس نے پولیس سے رجوع کر لیا۔اس صدمے کی وجہ سے بابے کو ہارٹ اٹیک آ گیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہارٹ اٹیک معمولی نوعیت کا تھا چنانچہ خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں