https://toptechio.com/archives/1517

عامر کی یاد ستانے لگی ۔۔۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ میں موجود کس کھلاڑی کو واپس بلا کر محمد عامر کو بھیجنے کا اعلان کر دیا ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) فاسٹ بولر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ بار بار مثبت آنے کے بعد محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انگلینڈ روانگی کے لیے انتظامات شروع کردیے گئے۔ جبکہ پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی ہو گیا۔بھارت میں عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی تاخیر کا شکار ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کابار بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنا مایوس کن ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر نے بچی کی پیدائش کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے معذرت کی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر وائٹ بال کرکٹ کے تجربہ کار بولر ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد اُن کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا، محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو ریلیز کر دیا جائے گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 31 جولائی کے بعد شعیب ملک بھارت جائیں گے، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد ہی وہ ٹیم کو جوائن کریں گے، کوشش یہی ہے کہ شعیب ملک انگلینڈ آئیں تو انہیں دو ہفتے کی ٹریننگ ملے۔ہیڈ کوچ نے بتایا کہ اسکواڈ بڑا ہونے کی وجہ سے پاکستان سے ایک اور مساجر عمران کو بھی بلایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں