’’ میں اپنی دونوں بیٹیوں کو ۔۔۔‘‘ نور بخاری نے بڑا اعلان کر دیا، مداح حیران رہ گئے

’’ میں اپنی دونوں بیٹیوں کو ۔۔۔‘‘ نور بخاری نے بڑا اعلان کر دیا، مداح حیران رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہے گی کہ انکی بیٹیاں کبھی بھی پاکستانی شوبز کا حصہ بنیں، میں خوش قسمت ہوں کہ خدا نے اپنی رحمتوں سے مجھے نوازا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نور بخاری کا کہنا تھا کہ کہ وہ نہیں چاہے گی کہ انکی بیٹیاں کبھی بھی پاکستانی شوبز کا” “” “

حصہ بنیں، میں خوش قسمت ہوں کہ خدا نے اپنی رحمتوں سے مجھے نوازا ہے، میں نے اپنی بیٹیوں کی زندگی اور رہن سہن کو بدل دیا ہے، فاطمہ اور شہر بانو میں 2 بیٹیاں ہیں، یہ جو میں ہدایت کی جانب گامزن ہوگئی ہوں ، یہ صرف اور صرف مجھ پر رب کا کرم ہے، مجھے یقین ہے کہ اللہ نے یہ مجھے سب سے بڑا تحفہ دیا ہے، فیشن کی زندگی سے باہر نکل آئی ہوں، کئی سالوں سے فیشن نہیں کیا، لیکن اب میں اپنے آپ کو دین اسلام کے لیے وقف کر چکی ہوں، اس لیے اب میں نہیں چاہتی کہ میری بیٹیاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہوں، میری بیٹیاں میں پاس رب کی امانت ہیں، میں انکو اچھی تعلیم دلوا رہی ہوں ساتھ میری کوشش ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ انہیں دینی تعلیم بھی دلواؤں، ہاں جب میری بیٹیاں بڑی ہوجائیں گی تو میری کوشش ہوگی کہ میں ارتغرل غازی جیسی کوئی سیریز بناؤں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں