غیر ملکی میڈیا نمائندگان کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی جارحیت بے نقاب ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

غیر ملکی میڈیا نمائندگان کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی جارحیت بے نقاب ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بناتی ہے غیر ملکی میڈیا کا آج ایل او سی کا دورہ شیڈول ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اپیل کی دھجیاں بھی اڑا دیں۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کورونا وبا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی، مگر اس کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا ہے، بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید جبکہ 135 زخمی ہوئے، شہدا میں 5 بچے، 5 خواتین، 4 مرد جبکہ زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین، 55 مرد شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے اس پار اجازت نہیں جبکہ پاکستان نے مکمل رسائی دی۔آج غیر ملکی میڈیا کا وفد ایل او سی کا دورہ کرے گا اور بھارتی جارحیت و دہشت گردی کو دیکھے گا

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے،

رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ،مودی نےآرایس ایس کے انتہا پسندنظریہ اورتشددکی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کابھارتی ٹریک ریکارڈ بدسے بدتر ہوتاجارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں