سینئر صحافی مطیع اللہ جان فتح جنگ سے بازیاب، گھر پہنچ گئے

سینئر صحافی مطیع اللہ جان بازیاب، گھر پہنچ گئے

معروف صحافی مطیعی اللہ جان بازیاب ہو گئے

مطیع اللہ جان کو آج دن کو اغوا کر لیا گیا تھا تا ہم اب خبر آئی ہے کہ مطیع اللہ جان بازیاب ہو گئے ہیں، اور وہ واپس آ گئے ہیں، مطیع اللہ جان کو کس نے اغوا کیا تھا اسکی ابھی تک تٍفصیلات سامنے نہیں آئیں امید ہے جلد سامنے آ جائیں گی

اسلام آباد کے صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطیع اللہ جان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 12 گھنٹوں بعد مطیع اللہ جان کو رہا کر دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق اغوا کار مطیع اللہ جان کو فتح جنگ کے قریب چھوڑ گئے تھے جس کے بعد مطیع اللہ جان واپس آئے اور صحافی دوستوں کے ساتھ ملاقات کے بعد بھائی کے ساتھ گھر روانہ ہو گئے

مطیع اللہ جان کے اغوا پر وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا تھا،وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی شہزاد اکبرکےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نےمعاون خصوصی شہزاداکبر سےصحافی مطیع اللہ جان سے متعلق دریافت کیا،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ مطیع اللہ جان کی فوری بازیابی کیلیےہرممکن کوشش کی جائے،

معروف صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے ہیں ، مطیع اللہ جان کی بازیابی کے لئے صحافیوں نے احتجاج کیا ہے ,مطیع اللہ جان کی کی گاڑی اس سکول کے باہر کھڑی ملی ہے جہاں وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑنے کے لیے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں