بریکنگ نیوز: چاند نظر آنے کے بعد عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز: چاند نظر آنے کے بعد عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عید الحضی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ عید الاضحی کی تعطیلات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پبلک سیکٹر کے ملازمین کو ہفتے کے آخر تک طویل آرام ملا ھے۔ عید الحضی کے موقع پر وفاقی ادارے 30 جولائی بروز جمعرات سے 2 اگست بروز اتوار تک 4 روز” “” “

کیلئے بند رہیں گیں۔3 اگست پیر کو دوبارہ ادارے کھولیں گیں۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے ٹویٹر پر کیا الاضحی کا مطلب قربانی ہے۔ اس عید کے نام سے منسوب ہونے والی مخصوص قربانی کو قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کس طرح خواب دیکھا تھا کہ خدا نے اپنے ایمان کے امتحان کے طور پر اپنے بیٹے اسماعیل کو قربان کرنے کو کہا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر عید الاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوگی، آج بدھ کی شام کو جس نے بھی ذی الحج کا چاند دیکھا، اس نے یہی کہا کہ یہ دوسرے دن کا چاند ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج کے چاند کی رویت کے تنازعے کے حوالے سے عوام پریشان ہے اور سوال کر رہی ہے کہ آیا عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی یا یکم اگست کو؟۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انہیں ذی الحج کے چاند کی رویت کے حوالے سے تحفظات ضرور ہیں لیکن عید کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہی ہے۔لہذا قانونی طور پر عید اسی تاریخ کو ہوگی جس کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ آج پورے پاکستان نے دیکھ لیا ہے کہ چاند دوسرے دن کا تھا۔ تاہم اب عید اسی تاریخ پر ہوگی جس کا اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں