اہم خبر: پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

اہم خبر: پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے بارے پاکستان محفوظ‌ ترین ریاست، درجہ بندی میں‌بھارت پیچھے رہ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک بن گیا۔

پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کی ضمانت عالمی اداروں نے بھی دے دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان نے نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو موثر بنایا، دنیا بھر میں پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں 19 واں نمبر حاصل کیا۔ عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے درجے میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا، پاکستان کا دنیا بھر میں ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں سکور 47 رہا، بھارت صرف 41 پوائنٹس حاصل کرسکا۔

گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 58 سکور کیے۔

این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو چھ پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے47 پوائنٹس حاصل کیے۔اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19واں اور بھارت کا 20واں نمبر ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں، بھارت کا 38واں نمبر ہے۔این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں تنصیبات کے تحفظ میں بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کا اسکور58 ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‏نئے ضوابط لاگو کر کے پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سیکیورٹی اور کنٹرول سے متعلق اٹھائے اور اسے موثر بنایا۔ گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں