مانسہرہ میں غیرت کے نام پر قتل و غارت

مانسہرہ میں غیرت کے نام پر قتل و غارت

خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے تھانہ کاغان کی حدود پٹیاں جرید کے مقام سے نوجوان لڑکے اورلڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، مبینہ طور پر دونوں کو غیرت کے نام پرقتل کیا گیا ہے ۔

واقعہ کے بعد پولیس نے مقتولین کے والدین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کے ماموں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا موقف ہے کہ مقتولین آپس میں کزن اور پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے ،دونوں کے اہل خانہ نے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں