انتخابات سے پہلے ملی تحریک انصاف کو بڑی سیاسی کامیابی

انتخابات سے پہلے ملی تحریک انصاف کو بڑی سیاسی کامیابی

انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں ملی بڑی سیاسی کامیابی

انتخابات سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں بڑی سیاسی کامیابی ،سابق وزیر صحت حاجی گلبر خان اور سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

سابق وزیر صحت حاجی گلبر خان اور سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان نے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی،دونوں سابق وزراء نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کی تبدیلی کا عملی پروگرام دیا، تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے نظام کی تبدیلی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے،

سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جی بی حیدر خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے انسداد، عوام کی بہبود اور ملکی وسائل کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ویژن نہایت پرکشش ہے، گلگت بلتستان کے عوام وزیراعظم کے ویژن میں اپنا روشن مستقبل دیکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد ہے چنانچہ جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،

حاجی گلبر خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے آئین کے تابع رہتے ہوئے وزیراعظم کے پیغام کی ترویج اور جماعت کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،

چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ حاجی گلبر خان اور حیدر خان سمیت گلگت بلتستان کے زعماء کی پارٹی میں شمولیت کا بھرپورخیر مقدم کرتے ہیں،اللہ کریم کے فضل سے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی مقبول ترین سیاسی قوت بن چکی ہے،
بیش قیمت قدرتی و انسانی وسائل کا حامل خطہ ہے محرومیوں کی دلدل میں دھنسا رہا ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا جامع پروگرام رکھتی ہے،

سیف اللہ خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے انتخاب پر نگاہ ہے، بھرپور انداز میں تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، بہترین حکمت عملی اور عوام کی والہانہ حمایت سے واحد اکثریتی جماعت بن کرابھریں گے اور حکومت قائم کریں گے،گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنا انقلابی پروگرام نافذ کریں گے اور عوام کو اسکے ثمرات میں کلیدی شراکت دار بنائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں