پاکستان میں ٹڈی دل کے حوالہ سے محکمہ فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں-
ملک بھر میں 59۔26 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے -8 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1146 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں -ملک بھر میں01۔11 کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جا چکا ہے – صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 290888 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔
این ایل سی سی کے مطابق صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 100354 ایکڑ پر سروے کیا گیا -4 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر5424 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 152538 ایکڑ پر سروے کیا گیا – صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 233720 ایکڑ پر سروے کیا گیا – 4 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر143 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا