محمد عامر انگلینڈ جائیں گے یا نہیں؟دوسرے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

محمد عامر انگلینڈ جائیں گے یا نہیں؟دوسرے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی، کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیاہے جس کے بعد اب وہ انگلینڈ روانگی کیلئے کلیئر ہو گئے ہیں اور امکان ہے کہ جلد ہی اڑان بھریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کے علاوہ مساجر عمران خان کا بھی دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آ” “” “

گیاہے اور قواعد کے مطابق اب دونوں کھلاڑی سفر کے اہل ہو گئے ہیں ۔محمد عامر اور محمد عمران مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں مقیم ہیں جن کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے، ۔دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ایک رپورٹ منفی آ گئی جبکہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی منفی آ گیاہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے حارث روف کی جگہ محمد عامر کو قومی سکواڈ کا حصہ بنایا۔چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20 میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو سکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں