بریکنگ نیوز: پریکٹس میچ کے دوران بلے باز امام الحق زخمی۔۔۔ کرکٹ شائقین کو افسردہ کر دینے والی خبر

بریکنگ نیوز: پریکٹس میچ کے دوران بلے باز امام الحق زخمی۔۔۔ کرکٹ شائقین کو افسردہ کر دینے والی خبر

انگلینڈ میں پریکٹس میچ کے دوران بلے باز امام الحق زخمی ہوگئے، امام الحق کا بایاں ہاتھ بیٹنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی گیند پر زخمی ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے نسیم شاہ کی گیند پر امام الحق کا بایان ہاتھ زخمی ہوا ہے۔گیند لگنے کے” “” “

بعد امام الحق گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹس مین کے زخم کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے معلومات فرایم کی جائیں گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی سیریز کے دوران گھنٹوں واش روم میں روتا رہا جب کہ کھیلنے سے قبل ہی انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کے طعنے ملنے لگے تھے۔ایک انٹرویو میں کرکٹر امام الحق نے کہا کہ ٹیم میں بابراعظم کے سوا کوئی دوست نہیں تھا، ان کی توجہ کرکٹ پر مرکوز ہونے کی وجہ سے بات کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملتا تھا، سخت دباو¿ میں تھا، کھانا بھی الگ کھاتا، ایک خوف سوار تھا کہ ابھی تو کوئی میچ ہی نہیں کھیلا، موقع ملا اور ناکام ہوگیا تو سمجھو کیریئر ختم ہوا۔امام الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر سخت تنقید کے بعد اپنا فون بند کر دیا، واش روم میں جا کر گھنٹوں رویا، پہلے دونوں ون ڈے میچز میں احمد شہزاد کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، ابوظہبی میں مجھے آزمانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے غیر ضروری دباو¿ سے بچانے کے لیے مجھے رات کو بتانے سے گریز کیا تاہم اگلے روز اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں