(ن) لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم پر شرمناک پھبتی کَس دی

ن لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم پر شرمناک پھبتی کَس دی

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم پر شرمناک پھبتی کَس دی۔ حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” نیازی نے سرکاری ملازمین کو پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شرکت کرنے سے روکتے ہوئے” “” “

ان کیخلاف کارروائی کی دھمکی دے دی۔ پہلے اینکرز پر پابندیاں لگائیں اور اب سرکاری ملازمین پر۔۔نیازی تم کس کس کو روکے گے پورا ملک ہی تمہاری کارکردگی کیخلاف آواز اٹھا رہا ہے”۔ ان کے اس پیغام پر ٹوئٹر صارفین میدان میں آگئے، لیگی ایم پی اے کو کھری کھری سنا دیں۔ 6 چھکا 36 نامی صارف نے لکھا کہ” پورا ملک وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی کارکردگی پر خوش ہے مگر کچھ پٹواریوں کو چمونے لڑ رہے ہیں”۔ بعد ازاں انہوں نے مجیب الرحمان شامی کا تبصرہ ٹویٹ کر دیا جس میں کچھ یوں لکھا تھا کہ ” بھارتی جاسوس کلبھوش کو تو اپیل کا حق دیا جا رہا ہے ، تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم اور پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت جس نے گزشتہ عام انتخابات میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ ووٹ لئے ، اس کے قائدنواز شریف کو اپیل کا حق کیوں نہیں دیا جا سکا: مجیب الرحمان شامی Dunya”۔ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فرزانہ نامی صارف نے لکھا کہ” پاکستان کی نامور ترین صحافی محترم مجیب الرحمان شامی صاحب کو فری میں پٹرول پمپ بھی نہیں دیاجارہا،اتنا ظلم”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں