بریکنگ نیوز: عید کے دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ ہونے کے برابر۔۔۔۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز: عید کے دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ ہونے کے برابر۔۔۔۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 30 جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران دکانیں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے د ی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہیں گی” “” “

جن کے اوقات صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ہوں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تندور، ڈیری پروڈکٹ شاپس، میڈیکل اسٹورز، ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس بھی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 11601 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 136 ہے۔ اس سے قبل پرانے احکامات کے مطابق کوئٹہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا، جس کے تحت شاپنگ مالز، مارکیٹس اور دکانیں صبح 9 بجے سے7 بجےتک کھلی رہنی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے میں 6 دن کاروباری مراکز کھلے رہنے تھے جبکہ جمعے کو مکمل لال ڈاؤن ہونا تھا ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگا، دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 16جون تک نافذالعمل رہنا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں