ڈاکٹر شہباز گِل نے چُبھتا ہوا سوال پوچھ لیا

ڈاکٹر شہباز گِل نے چُبھتا ہوا سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے وزیراعلیٰ سندھ سے چُبھتا ہوا سوال پوچھ لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ” کرونا پر سیاست کرنے میں سب سے اگے، مراد علی شاہ کہاں ہیں؟ کراچی ڈوب گیا

انکی ایک سٹیٹمنٹ تک نہیں آئی، لیکن اگرعمران خان اور وفاقی حکومت پر جھوٹی تنقید کرنی ہو تو سب سے پہلے وہ بات کریں گے چند دن پہلے تک کرونا پر میڈیا ڈارلنگ مراد علی شاہ اور انکی ٹیم آج جعلی ہیڈ لائن چلا رہی ہے”۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل اپنے ایک اور جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ “شاید کرونا پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول اور مراد شاہ جان بوجھ کر ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔اللہ تعالی نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی اور وہ غریب کہ حق کہ لئے ڈٹ گئے اور آج پوری دنیا ان کی تعریف کر رہی ہے”۔ ان کے ان پیغامات پر ٹویٹر صارفین بھی حرکت میں آگئے۔ میاں محمد حذیفہ نامی صارف نے لکھا ” او تم لوگ پہلے پب جی کو کھولو پھر بات کرنا”۔ عمر شیرانی پی ٹی آئی نامی صارف نے لکھا کہ” سر اگر سندھ حکومت کچھ نہیں کرسکتا کراچی کیلئے تو وفاقی حکومت کیا کرتے ہیں وفاقی حکومت کیوں کچھ نہیں کرتا ہے کراچی بھٹو یا زرداری خاندان کی ملکیت تو نہیں ہیں وفاقی حکومت کچھ نہیں کرسکتا سیاست ایک جگہ رکھیں وہ بے سہارا لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب گئے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں