پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک۔۔!! ڈالر کی قیمت گِر گئی

پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک۔۔!! ڈالر کی قیمت گِر گئی

کراچی ( نیوز ڈیسک ) امریکی کرنسی کا ریٹ پھر گر گیا، انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کی گراوٹ ہوئی جس کے بعد ڈالر 167 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب سٹاک

مارکیٹ میں 400 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 38 ہزار کی سطح کو بھی عبورکیا مگر اختتام پر مارکیٹ 276 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 37 ہزار 607 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کمی کے بعد 167 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے 37.92 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی، سرمایہ کار اگلی مانیٹری پالیسی پر بھی محتاط نظر آئے۔رواں ماہ کے پہلے ہفتے 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔ اس ہفتے انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 8 سو روپے تک جا پہنچی۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگئی۔چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے کہا کہ دس گرام سونا 1672 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 3 ہزار 566 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی ٹریڈنگ 1901 ڈالر فی اونس پر ہوئی۔یاد رہے کہ دو روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں