زرداری فیملی ان ٹربل : ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ کمرے میں بند آصفہ بھٹو گھنٹوں دروازہ بجاتی رہی اور کسی نے لاک دروازہ نہ کھولا ۔۔۔۔ حیران کن انکشاف

زرداری فیملی ان ٹربل : ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ کمرے میں بند آصفہ بھٹو گھنٹوں دروازہ بجاتی رہی اور کسی نے لاک دروازہ نہ کھولا ۔۔۔۔ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ذرائع نے بتایا ہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر لطیف کھوسہ سے دلائل طلب کر لیے۔

وکیل شیر افضل نے کہا کہ آصفہ بھٹو ملاقات کے لیے آئیں تو ان کے پاس عدالتی حکمنامہ نہیں تھا،آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی نے دروازہ توڑ کر والد سے ملاقات کی،کورٹ احکامات دکھائے بغیر آصفہ نے آصف زرداری سے ملاقات کی، یہ توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا آصفہ بھٹو کی 4 گھنٹے تک آصف زرداری سے ملاقات جاری رہی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا۔ نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں