اداکارہ وینا ملک نے شاندار تجویز دے دی

اداکارہ وینا ملک نے شاندار تجویز دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز نڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ تمام ایپس جو پاکستان سے اربوں کما رہی ہیں ان کو بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ٹیکس دینا چاہئیے- اداکارہ و میزبان اورپی ٹی آئی کارکن وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر اپنے ٹویٹ میں تمام سوشل میڈیا ایپس کو بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ٹیکس دینے کا مطالبہ کر دیا- وینا ملک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرا نام وینا ملک ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ تمام ایپس جو پاکستان سے اربوں کما رہی ہیں انکو بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ٹیکس دینا چاہئیے- اداکارہ و میزبان نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ بھی میری اس بات سے متفق ہیں تو اپنے نام کے ساتھ اس بات کو ٹویٹ کریں- وینا ملک کی اس ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں