ریلوے ملازمین کیلئے خوشخبری!!! شیخ رشید کا گریڈ 4-16 تک کے تمام سرکاری ورکروں کیلئے شاندار اعلان

ریلوے ملازمین کیلئے خوشخبری!!! شیخ رشید کا گریڈ 4-16 تک کے تمام سرکاری ورکروں کیلئے شاندار اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسکیل 4 سے 16 تک کے ریلوے ملازمین کے ٹیکنیکل الاؤنس کو 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی جس پر ریلوے مزدوروں نے 5 اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید سے ریلوے کی 8 مزدور تنظیموں

پر مشتمل مزدور اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے جس پر مزدور اتحاد نے 5 اگست کو ریلوے مزدور کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کے اسکیل 4 سے 16 تک کے ٹیکنیکل الاؤنس میں فوری طور پر 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزیر ریلوے نے گریڈ ایک سے 16 تک اپ گریڈیشن جلد کرنے کی یقینی دہانی بھی کروا دی۔ اس سےقبل پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے عیدالاضحی کے موقع پرچارخصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان کیاہے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پہلی خصوصی عیدٹرین آج منگل دن پونے بارہ بجے کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔دوسری خصوصی ٹرین کل بدھ کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی جبکہ ایک اورخصوصی عیدٹرین جمعرات کوکراچی سے لاہورکے لئے اپناسفر شروع کرے گی۔چوتھی خصوصی عیدٹرین جمعرات کو راولپنڈی اورملتان کے درمیان چلائی جائے گی ۔تمام مسافروں کو ٹرینوں اورا سٹیشنوں پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں