لاہور کی حسینہ نے چن چڑھا دیا

لاہور کی حسینہ نے چن چڑھا دیا

لا ہو ر (ویب ڈیسک) عشق میں مبتلا لاہور کی لڑکی نے شرمناک کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ایک شہری ارشد کی پراسرار موت کی واردات میں ملوث اس کی سگی بیٹی اوربیوی سمیت4 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی

انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے اندھی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عمر دراز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شہری ارشد کی پراسرار موت کو ٹریس کرکے اسے مرڈر کرنے کے جرم میں ملوث 4ملزمان جن میں بدقسمت شخص کی سگی بیٹی سائرہ، بیوی ساجدہ عرف گوگو، معظم علی اور عرفان شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش سائرہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی خالہ کے بیٹے معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ میرے والد ارشد اس شادی کے سخت خلاف تھے اس رنجش پر میں نے اپنے والد ارشدکو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ماں ساجدہ کو بھی ساتھ ملا لیا۔ منصوبہ بندی کے مطابق میں نے اپنے والد کا پسٹل چوری کر کے اپنے آشنا معظم کو دیا جس نے اپنے دوست عرفان کے ساتھ مل کر میرے والد ارشد کو گھر کے قریب ہی شوٹ کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے اور واردات کودوران لوٹ مار کا نتیجہ ظاہر کرنے کے لیے احتجاج وغیرہ کرنے کاڈرامہ رچاتے رہے لیکن بالآخر پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔ اس لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل اورپسٹل برآمد کر لیا گیا ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے اس کیس کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور مستقبل میں ایسی ہی جانفشانی سے کام کرنے کو کہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں