بریکنگ نیوز: ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت۔۔!!! اچانک بڑا ایکشن لے لیا گیا

بریکنگ نیوز: ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت۔۔!!! اچانک بڑا ایکشن لے لیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت، اچانک بڑا ایکشن لے لیا گیا۔ محکمہ سوشل سکیورٹی کمزور پرفارمنس دکھانے والے افسران کے خلاف ان ایکشن، کمشنر سوشل سیکورٹی نے ڈائریکٹر لاہور محمد اسماعیل خان کو او ایس ڈی بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر سوشل سکیورٹی کے

مطابق ڈائریکٹر لاہور سٹی ڈویژن محمد اسماعیل خان مالی سال 2019-20 میں ریکوری ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ مراسلہ کے مطابق بدترین پرفارمنس پر مذکورہ افسر کو سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی، کسی بھی قسم کے نجی کاروبار، ٹریڈ اور کنسلٹینسی امور سے روک دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار، ٹریڈ اور کنسلٹینسی امور سے روک دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہےسرکاری ملازمین کونجی کاروبار،ٹریڈ اورکنسلٹینسی امور سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے، اس کی خلاف ورزی پر سول سرونٹس رولز کے تحت کارروائی ہوگی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومتی قواعد وضوابط پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے نوٹس میں آیا ہے کئی سرکاری ملازمین کے کیسز میں قواعد و ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا۔ کئی سرکاری ملازمین و افسران کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرنے کے کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران اب حج اورعمرہ کے علاوہ بھی سفر کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے افسران وملازمین کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کابڑافیصلہ سامنے آیا ہے ، انہوں نے وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں