نئے پاکستان میں بڑا کارنامہ۔!! اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والی خاتون کون ہے جسے پاکستانی اداروں نے گرفتار کرلیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

نئے پاکستان میں بڑا کارنامہ۔!! اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والی خاتون کون ہے جسے پاکستانی اداروں نے گرفتار کرلیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

گجرات (ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سابق اے ڈی سی آرگ جرات رانی حفصہ کنول کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رانی حفصہ کنول پر ریت کےٹیلوں کی فروخت پر کرپشن الزام ہے ، رانی حفصہ کنول کے خلاف محکمہ کو آپریٹو کی

زمین کا انتقال کرنے میں بھی کرپشن کرنے کے الزامات ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رانی حفصہ کنول نے ٹھیکیدار مافیا سے مل کر ریاست کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ رانی حفصہ کنول کے خلاف مالی بدعنوانی کا کیس گجرات میں درج ہے۔ ذرائع کا کہناتھا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گجرات سے تبدیل ہو نے والی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کے بارے میں مختلف اداروں نے اپنی رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال کیں تھیں جن کے مطابق گجرات میں ان کی جائیداد ،بینک اکاؤنٹس ،گاڑیوں کے استعمال کا معاملہ وغیرہ بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر رانی نے اپنی ہمشیرہ’ والدہ’ والد ’بھائی اور قریبی عزیزوں کے نام پر پلاٹ اور کوٹھیاں خریدی ہیں ان میں سے کچھ کو فروخت کیا اور اس سے حاصل ہو نےوالی رقم سے لاہور میں عالیشان گھر بنارہی ہیں، گجرات تعیناتی کے دوران انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو فائدہ دیا۔ اینٹی کرپشن نے ملزمہ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ رانی حفصہ کنول کا تعلق ڈی ایم جی کے39ویں کامن سے ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر رانی کے زیر اثر کام کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار کے معاملات کی بھی چھان بین شروع ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں