یا اللہ خیر:لبنان دھماکے کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی خوفناک خبر آ گئی

یا اللہ خیر:لبنان دھماکے کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی خوفناک خبر آ گئی

دوبئی ( ویب ڈیسک ڈیسک) متحدہ عرب امارات میںواقع معروف عجمان مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔ ہولناک مناظر پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ یو اے ای کی معروف عجمان مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ نئے انڈسٹریل زون میں لگنے والی آگ کے شعلے دور تک دیکھے جا سکتےہیں۔

بڑے پیمانے پر تباہی اور نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی ایک فیکٹری کے پلانٹ میں خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 100افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔جبکہ دوسریہ جانب ایک خبر کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے نے سب کچھ تباہ و بربارد کرکے رکھ دیا۔ اس دھماکے میں اب تک 135 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ بیروت دھماکے کے حوالے سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ دراصل بیروت پر میزائل کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ سازشی نظریات پھیلانے والے اس ویڈیو کا حوالہ دے کر اپنے نظریات کو پروان چڑھا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اگر غور سے یا سلو موشن میں کرکے دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ جس چیز کو میزائل قرار دیا جارہا ہے وہ دراصل ایک پرندہ ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ پرندہ جس وقت دھماکے والی جگہ پر پہنچا تو دھماکہ پہلے ہی ہوچکا تھا اور دھویں کے بادل بلند ہورہے تھے کہ اسی دوران یہ پرندہ اس کے اوپر سے گزرا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں