پاک انگلینڈ میچ کو اچانک روک دیا گیا، مگر کیوں ؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

پاک انگلینڈ میچ کو اچانک روک دیا گیا، مگر کیوں ؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر

اولڈ ٹریفورڈ (ویب ڈیسک) پہلا ٹیسٹ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ گیلے میدان کے باعث روک دیا گیا، پاکستانی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنا چکی، 41ویں اوور میں میچ روک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس گرین شرٹس نے جیت کر پہلے

خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔؎41.1اوورز پر گیلے میدان کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم 121رنز سکور کر چکی ہے جبکہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ انگلینڈ نے کورونا وائرس کے سائے میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی اور اب پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عابد علی صرف 16 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، انہیں جوفرا آرچر نے کلین بولڈ کیا جس کے بعد کپتان اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے، کرس ووکس نے انہیں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔43رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک تیسری وکٹ کے لیے 74رنز جوڑ کر سکور 121 رنز بنا چکے ہیں۔پاکستان نے اب تک پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے ہیں، شان مسعود 45 اور بابر اعظم 52 رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سےقبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ اظہر علی نے کہا کہ ہم دو سپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، شاداب خان بحیثیت آل راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں